اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دوطرفہ روابط کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال بالخصوص مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔