Wed, September 16, 2026

میانمار کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، دفتر خارجہ آمد

 میانمار کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، دفتر خارجہ آمد

اسلام آباد: میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کا خیرمقدم نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کیا۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور میانمار کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے جو باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میانمار کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میانمار میں امن، ترقی اور خوشحالی کی حمایت کرتا ہے۔

میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے اس شاندار میزبانی پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میانمار پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

ٹیگز: