Wed, September 16, 2026

کویت کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع

کویت کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

کویتی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے۔

مذاکرات میں سیاسی، معاشی اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ٹیگز: