Wed, September 16, 2026

دہشت گرد بندوق کے زور پر نظریہ مسلط نہیں کر سکتے:وزیراعلیٰ بلوچستان

 دہشت گرد بندوق کے زور پر نظریہ مسلط نہیں کر سکتے:وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہتھیار ڈال دیے جائیں، ورنہ ریاست اپنی رِٹ قائم کرنا جانتی ہے۔

چیف آف بگٹی قبائل منتخب ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بندوق اٹھانے والوں کے لیے قومی دھارے میں واپس آنے کا راستہ کھلا ہے اور ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم بلوچ تنظیموں کو ایک لاحاصل جدوجہد میں دھکیلا جا رہا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجابیوں کو قتل کرنا بلوچ روایات کے خلاف ہے اور ایسی کارروائیاں بلوچ ثقافت اور اقدار کو بدنام کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچ قوم کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور بلوچستان پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن و استحکام کے لیے ریاستی اقدامات جاری رہیں گے اور نوجوانوں کو تشدد کے بجائے ترقی اور قومی یکجہتی کا راستہ اپنانے کی تلقین کی جائے گی۔

ٹیگز: