Wed, September 16, 2026

2005 کا زلزلہ قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش زخم ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا متاثرین کو خراجِ عقیدت

2005 کا زلزلہ قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش زخم ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا متاثرین کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلوں کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر 2005 کا تباہ کن زلزلہ آج بھی ہماری قومی یادداشت پر نقش ہے، جس نے ملک کے معاشی اور سماجی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
وزیراعظم نے سانحہ 2005 کی ہولناکیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس زلزلے نے 80 ہزار خاندانوں کے چراغ گل کیے اور آزاد کشمیر و خیبرپختونخوا میں 30 لاکھ سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے کے انسانی اور سماجی اثرات اس قدر گہرے تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ صرف یاد منانا کافی نہیں، بلکہ قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے انفراسٹرکچر کو جدید اور مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں تعمیراتی معیار اور حفاظتی اقدامات کو عالمی تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

ٹیگز: