Wed, September 16, 2026

ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، محسن نقوی

ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، محسن نقوی

کوئٹہ : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں فورس کے دستے نے انہیں سلامی دی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر نے وزیر داخلہ کو افسران سے ملوایا اور فورس کی تربیت و کارکردگی پر بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے امن کے قیام کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، وہ کبھی نہیں بھلائی جا سکتیں۔

انہوں نے فرنٹیئر کور کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فورس نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں ایف سی کے جوانوں پر فخر ہے جو دن رات ملک کی حفاظت میں مصروف ہیں۔

ٹیگز: