Wed, September 16, 2026

ہنگور ڈے۔۔۔ پاک بحریہ کی تاریخی کامیابی اور سمندری دفاع کی ناقابلِ فراموش یاد

ہنگور ڈے۔۔۔ پاک بحریہ کی تاریخی کامیابی اور سمندری دفاع کی ناقابلِ فراموش یاد

کراچی :پاک بحریہ آج قومی فخر کے ساتھ ’’ہنگور ڈے‘‘ منا رہی ہے، جو 1971 کی جنگ میں آبدوز ہنگور کے عملے کی غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن پاکستان کی بحری تاریخ کے اس تاریخی لمحے کی علامت ہے جب پاک بحریہ نے سمندر میں فیصلہ کن سبقت حاصل کی۔

9 دسمبر 1971 کو آبدوز ہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز ککری کو غرق اور کرپان کو شدید نقصان پہنچا کر دشمن کی بحری برتری کو چیلنج کیا۔ یہ کارروائی دنیا کی چند کامیاب ترین آبدوز آپریشنز میں شمار کی جاتی ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہنگور کے بہادر ملاحوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ایسی داستان رقم کی جو آج بھی پاکستان کے دفاع کی مضبوط علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ 1971 کی طرح آج بھی ملک کی بحری سرحدوں کی نگہبان آہنی فصیل ہے۔

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ ہنگور کی روشن روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک بحریہ جلد ہنگور کلاس کی 8 جدید آبدوزوں کو بیڑے میں شامل کرنے جا رہی ہے، جس سے پاکستان کی سمندری صلاحیتیں مزید مستحکم ہوں گی۔

ہنگور ڈے کی مناسبت سے پاک بحریہ نے تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی دستاویزی فلم "ہدف" بھی جاری کی ہے۔

ٹیگز: