Wed, September 16, 2026

وطن کی خاطر ناقابلِ فراموش قربانی، سپاہی مقبول حسین شہید کی آٹھویں برسی آج

وطن کی خاطر ناقابلِ فراموش قربانی، سپاہی مقبول حسین شہید کی آٹھویں برسی آج

اسلام آباد: وطن کی خاطر بے مثال قربانی دینے والے سپاہی مقبول حسین شہید کی آٹھویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے تراڑکھل سے تعلق رکھنے والے سپاہی مقبول حسین 4 آزاد کشمیر رجمنٹ میں شامل تھے۔ 1965 کی جنگ کے دوران دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔

سپاہی مقبول حسین نے تقریباً چار دہائیوں تک بھارتی قید میں بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد برداشت کیا، تاہم ان کے عزم اور حوصلے میں کوئی کمی نہ آئی۔

وہ 17 ستمبر 2005 کو وطن واپس پہنچے اور 28 اگست 2018 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ سپاہی مقبول حسین شہید کی جرأت، حب الوطنی اور قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔

ٹیگز: