Wed, September 16, 2026

عالمی منڈی کے اثرات، پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو گیا

عالمی منڈی کے اثرات، پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو گیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں آج ایک بار پھر فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر اضافے کے ساتھ 3310 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق، بین الاقوامی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

 
 

ٹیگز: