Wed, September 16, 2026

عالمی منڈی کے اثرات، پاکستان میں سونا مزید مہنگا

عالمی منڈی کے اثرات، پاکستان میں سونا مزید مہنگا

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھے ہیں، جہاں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے ساتھ 4687 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔

ٹیگز: