Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ جاری

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ جاری

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں شدید مندی رہی، اور انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 12 ہزار 935 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔

پچھلے  کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں کمی آئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1405 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 17 پیسے کم ہو کر 280.90 روپے پر آ گئی، جبکہ گزشتہ روز یہ 281.07 روپے پر تھی۔

ٹیگز: