Wed, September 16, 2026

نیتن یاہو کا غزہ میں فوری فوجی کارروائی کا حکم

نیتن یاہو کا غزہ میں فوری فوجی کارروائی کا حکم

یروشلم: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کو فوری اور بھرپور حملے کا حکم دے دیا ہے، حالانکہ حال ہی میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔

وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اعلیٰ عسکری حکام کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امن کی خواہش رکھتا ہے، مگر اپنی سلامتی کے خطرات کے پیشِ نظر خاموش نہیں رہ سکتا۔

عرب اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ جنوبی غزہ میں حماس نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا اور اغوا شدگان کی لاشوں کی واپسی میں رکاوٹیں ڈالی ہیں۔ ان الزامات کے بعد فوج کو  فوری اور طاقتور جوابی کارروائی  کی ہدایت دی گئی ہے۔

ٹیگز: