Wed, September 16, 2026

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج، تل ابیب میں شہریوں کا یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج، تل ابیب میں شہریوں کا یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

تل ابیب : تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جہاں ہزاروں شہری ہاسٹیجز اسکوائر پر جمع ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

شرکاء نے حکومت پر تنقید کی کہ گزشتہ دو سالوں میں یرغمالیوں کی رہائی اور امن کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت جلد از جلد امن کی طرف اقدامات کرے اور یرغمالیوں کو جلد بازیابی یقینی بنائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام اب جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ انسانی ہمدردی کے ساتھ مسئلہ حل کرے۔

ٹیگز: