Wed, September 16, 2026

نیتن یاہو کا لبنان کے ساتھ فوری مذاکرات کا اعلان

نیتن یاہو کا لبنان کے ساتھ فوری مذاکرات کا اعلان

یروشلم:   اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل جلد از جلد لبنان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی طرف سے مسلسل مذاکرات کے مطالبات کے پیشِ نظر، کابینہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان کے ساتھ بات چیت فوری طور پر شروع کی جائے۔

نیتن یاہو کے مطابق یہ مذاکرات بنیادی طور پر حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل و لبنان کے درمیان پرامن تعلقات قائم کرنے پر مرکوز ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے وزیرِ اعظم کی جانب سے بیروت کو غیر فوجی زون بنانے کی حالیہ اپیل کو اسرائیل سراہتا ہے اور اسے مثبت قدم قرار دیتا ہے۔

ٹیگز: