Wed, September 16, 2026

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی کارروائیوں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی کارروائیوں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ

غزہ : اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے غزہ میں جاری فوجی آپریشنز کو مزید وسعت دینے اور غزہ کی پوری پٹی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو بڑھانے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں، جس میں غزہ کے تمام علاقوں پر قبضے کی کوشش بھی شامل ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے زیر غور منصوبے میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں اسرائیل کو یہ شبہ ہے کہ یرغمالی افراد موجود ہیں۔ چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اس منصوبے پر آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

"ہاریٹز" اخبار کے مطابق، نیتن یاہو نے کابینہ کو ایک ایسا امریکی منظور شدہ منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت غزہ کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 60,839 فلسطینی شہید اور 149,588 زخمی ہو چکے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق غزہ میں ہر گزرتے لمحے میں ایک اور فلسطینی بچے کی جان جا رہی ہے۔

7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے نتیجے میں 18,592 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں، جو غزہ میں ہونے والی کل ہلاکتوں کا 31 فیصد ہیں۔ یہ صورتحال فلسطینی عوام کے لیے انتہائی المناک ہے اور غزہ میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

ٹیگز: