Wed, September 16, 2026

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

انقرہ : ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر تھی۔ سندرگی میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی وجہ سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ زلزلہ اسی علاقے میں اگست میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد دوسرا بڑا جھٹکا تھا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ، 2023ء میں ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 55 ہزار سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

ٹیگز: