Wed, September 16, 2026

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.5 شدت کا زلزلہ، خوف وہراس پھیل گیا

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.5 شدت کا زلزلہ، خوف وہراس پھیل گیا

اسلام آباد : اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، لوئر دیر اور چترال میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 195 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ شہریوں سے کہا گیا ہے  کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

ٹیگز: