لندن: سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے کہا ہے کہ بھارت کو عالمی کرکٹ میں خصوصی رعایتیں دی جاتی ہیں اور پیسے کی طاقت نے کھیل کو متاثر کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں براڈ نے بتایا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم اوور ریٹ میں 4 اوورز پیچھے تھی، جس پر جرمانہ ہونا چاہیے تھا، لیکن ایک فون کال کے ذریعے کہا گیا کہ "یہ بھارت ہے، کوئی حل نکالو۔"
براڈ نے مزید بتایا کہ اس کال کے بعد انہوں نے ٹائم کیلکولیشن میں کچھ تبدیلی کی تاکہ بھارتی ٹیم کو جرمانے سے بچایا جا سکے۔ اس کے بعد جب اگلے میچ میں بھی یہی صورتحال ہوئی، تو کہا گیا کہ سارو گنگولی کو سزا دی جائے۔