Wed, September 16, 2026

ایم جی پاکستان نے اپنی مقبول الیکٹرک کاروں پر خصوصی رعایتیں دے دی

ایم جی پاکستان نے اپنی مقبول الیکٹرک کاروں پر خصوصی رعایتیں دے دی

کراچی: ایم جی پاکستان نے اپنی دو معروف الیکٹرک گاڑیوں، MG4 Excite اور MG ZS EV Short Range کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے محدود تعداد میں دستیاب گاڑیوں پر تقریباً 13 لاکھ روپے کی کمی کی پیشکش کی ہے۔

اب MG4 Excite کی قیمت 84 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 97 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔ جبکہ MG ZS EV Short Range کی قیمت 96 لاکھ 90 ہزار روپے تک گھٹ گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے تھی۔

یہ رعایتی آفر مخصوص تعداد تک محدود ہے، تاہم کمپنی نے اس پیشکش کی مدت کا کوئی حتمی اعلان نہیں کیا ہے۔

 
گاڑیوں کی نمایاں خصوصیات:
MG4 Excite:
64 کلو واٹ آور بیٹری سے لیس، یہ گاڑی WLTP معیار کے مطابق تقریباً 435 کلومیٹر کا سفر ایک بار چارج پر طے کر سکتی ہے۔ اس میں 10 سے 80 فیصد چارجنگ صرف 30 منٹ میں مکمل ہو جاتی ہے۔ دیگر خصوصیات میں ہیٹڈ سیٹس، 360 ڈگری کیمرا، Vehicle-to-Load (V2L) پاور سپلائی، اور جدید MG Pilot ڈرائیور اسسٹنس سسٹم شامل ہیں۔
MG ZS EV Short Range:
72.6 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ، یہ ماڈل تقریباً 440 کلومیٹر کا رینج فراہم کرتا ہے۔ فاسٹ چارجنگ کے ذریعے 35 منٹ میں 80 فیصد بیٹری چارج ہو جاتی ہے۔

ٹیگز: