اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اڈیالہ جیل کے قریب جاری دھرنا ختم کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا رخ کر لیا، جہاں وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دائر کریں گے۔
دھرنے میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جب کہ راولپنڈی میں یہ احتجاجی دھرنا 16 گھنٹے تک جاری رہا۔ شرکاء کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی راستہ اختیار کرنے کے فیصلے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی اپنے قائد سے ملاقات کے لیے تمام قانونی آپشنز استعمال کرے گی۔