Wed, September 16, 2026

اگر اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان خراب کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی: محسن نقوی

اگر اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان خراب کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی: محسن نقوی

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان خراب کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات سے نمٹنے کی پریکٹس ان کے ادارے کو پہلے ہی ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کام امن قائم رکھنا ہے، اور مذاکرات متعلقہ حکام کریں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے بارے میں قرآن کریم میں واضح ہدایات موجود ہیں اور سب کو قرآن پڑھ کر یہ سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات کی کیا سزا ہے۔

ٹیگز: