Wed, September 16, 2026

 ایران کے خلاف ایکشن پاکستان کی درخواست پر روکا، تہران نئی ڈیل کا خواہشمند:امریکی صدر 

 ایران کے خلاف ایکشن پاکستان کی درخواست پر روکا، تہران نئی ڈیل کا خواہشمند:امریکی صدر 

واشنگٹن:امریکی صدر نے مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور امریکا کے ساتھ نیا معاہدہ (ڈیل) کرنے کے لیے بے تاب ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان تاحال کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے ایک انتہائی اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف سخت فوجی کارروائی کے لیے بالکل تیار تھا، لیکن پاکستان کی جانب سے کی جانے والی خصوصی سفارتی درخواست اور مداخلت کے بعد اس ایکشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
ایرانی جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تہران کو خبردار کرتے ہوئے کہا   "اگر ایران نے ڈیل نہ کی تو ہم اس کے ساتھ وہی کچھ کر سکتے ہیں جو ہم نے وینزویلا کے ساتھ کیا۔ ہمارے پاس سخت ترین اقتصادی اور سفارتی متبادلات موجود ہیں۔

ٹیگز: