Wed, September 16, 2026

پاکستان کی درخواست پر ایران پر حملہ روکا، شہباز شریف اور عاصم منیر لاجواب لیڈر ہیں:امریکی صدر

پاکستان کی درخواست پر ایران پر حملہ روکا، شہباز شریف اور عاصم منیر لاجواب لیڈر ہیں:امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی منظرنامے پر ایک بڑا سفارتی دھماکہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر امریکی فوج کا فیصلہ کن حملہ پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی بروقت مداخلت اور درخواست پر روکا گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں "لاجواب شخصیات" قرار دیا ہے۔

اپنے حالیہ دورہِ چین کو انتہائی کامیاب اور تاریخی قرار دینے کے بعد واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ امریکہ کا ایران سے جنگ بندی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن پاکستان کے احترام میں یہ فیصلہ تبدیل کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا:

    "پاکستان کی کچھ بہت معتبر شخصیات، جو ایران کے بھی بہت قریب ہیں، انہوں نے مجھ سے درخواست کی اور کہا کہ 'کیا آپ فی الحال رک سکتے ہیں؟ ہم ایران کے ساتھ آپ کی ڈیل کروا دیں گے'، جس پر میں نے حملہ روکنے کا فیصلہ کیا۔"

امریکی صدر نے ایرانی رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں شدید الفاظ کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے، وہ اصل میں پاگل ہیں کیونکہ جب بھی ان کے ساتھ کوئی ڈیل ہوتی ہے، اگلے ہی روز ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے جیسے ہماری کوئی بات چیت ہوئی ہی نہ ہو۔

ٹیگز: