Wed, September 16, 2026

’’تہران کسی بھی ایسی ڈیل کو قبول نہیں کرے گا جو ایران کی اپنی شرائط کے مطابق نہ ہو‘‘:امریکی جنگ بندی تجاویز 'غیر مناسب' قرار

’’تہران کسی بھی ایسی ڈیل کو قبول نہیں کرے گا جو ایران کی اپنی شرائط کے مطابق نہ ہو‘‘:امریکی جنگ بندی تجاویز 'غیر مناسب' قرار

تہران : ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کسی بھی ایسی ڈیل کو قبول نہیں کرے گا جو ایران کی اپنی شرائط کے مطابق نہ ہو۔ایرانی پریس ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی سفارتکاری پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ     گزشتہ 9 ماہ کے دوران دو مرتبہ اس وقت ایران پر حملہ کیا گیا جب وہ جوہری مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر موجود تھا۔
    اسماعیل بقائی نے ان حملوں کو "سفارتکاری سے غداری" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کوئی بھی امریکی وعدوں پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کی دفاعی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک درج ذیل شرائط پوری نہیں ہو جاتیں۔  ایرانی عہدیداروں کے قتل اور خطے میں مزاحمتی گروپوں کے خلاف جاری جنگ کو فوری طور پر روکا جائے۔
 جنگ سے ہونے والے نقصانات کا تعین کر کے ان کی ادائیگی کی ٹھوس ضمانت دی جائے۔اس اہم تجارتی گزرگاہ پر ایران کی مکمل خود مختاری کو تسلیم کیا جائے۔ اس بات کی عالمی ضمانت دی جائے کہ مستقبل میں دوبارہ جنگ کا آغاز نہیں ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران صدر ٹرمپ کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے وقت کا تعین کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے اور ایران نے علاقائی ثالثوں کے ذریعے اپنا پیغام واضح کر دیا ہے۔

ٹیگز: