واشنگٹن : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ بعض اہم تجاویز سے اتفاق کر لیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں نمایاں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 6 اپریل سے پہلے ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ (ڈیل) کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ جنگی صورتحال کے خاتمے اور مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے "اچھی اور مثبت" بات چیت جاری ہے، جو کسی بھی وقت حتمی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
ترجمان نے امریکی انتظامیہ کے تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید اہم نکات بیان کیے۔ اگر صورتحال کشیدہ رہتی ہے تو ایران سے متعلق یہ بحران یا جنگ مجموعی طور پر 4 سے 6 ہفتوں تک محدود رہ سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ اس سلسلے میں عرب اتحادیوں سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ وہ جنگ یا علاقائی سیکیورٹی کے اخراجات میں مالی طور پر اپنا حصہ ڈالیں۔