اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب فی الحال روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی کیس کی سماعت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی اور سینیٹر ساجد میر کی نشست پر انتخاب عدالت کے حتمی فیصلے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی کا الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہوتا اور عدالت کی طرف سے فیصلہ سامنے نہیں آتا، تب تک سینیٹ کی یہ نشست خالی رہے گی اور انتخاب کا عمل شروع نہیں کیا جائے گا۔
ادھر دوسری جانب، امریکا نے غیر ملکی طلباء کے لیے ویزا درخواستوں کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ کب تک برقرار رہے گا اور اس کی مکمل تفصیلات کیا ہوں گی، اس بارے میں حکام کی جانب سے مزید وضاحت کا انتظار ہے۔