پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، اور یہ پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہو رہی ہے۔ اس ضمنی انتخاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔
اس الیکشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار تاج محمد آفریدی کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین میں سے کامیابی کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔ حکومتی اراکین کی تعداد 92 ہے، جبکہ اپوزیشن کے پاس 53 ممبران ہیں۔