اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد ان کی خالی نشست پر سینیٹ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ اس نشست کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں۔
احسان افضل خان، عابد شیر علی اور عبدالجبار نے کاغذات جمع کرائے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
اب الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی تصدیق کے بعد انتخابی شیڈول جاری کرے گا، جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ ووٹنگ کے ذریعے نئی سینیٹ نشست پر فیصلہ کریں گے۔