کابل: برطانوی جریدے "چرچ ٹائمز" کی رپورٹ نے افغانستان میں اقلیتوں، بالخصوص مسیحی برادری کے ساتھ ہونے والے سلوک کا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، طالبان حکومت نہ صرف مسیحیوں کو مذہبی حقوق دینے سے انکاری ہے بلکہ اب سرکاری ریکارڈ میں بھی انہیں بطور اقلیتی برادری تسلیم نہیں کیا جاتا۔
افغانستان میں موجود مسیحی برادری اس وقت اپنی شناخت چھپانے پر مجبور ہے۔ چرچ ٹائمز کے مطابق، طالبان کی آمد کے بعد سے مذہبی اقلیتوں کے لیے گنجائش ختم ہو گئی ہے، جس کے باعث وہ اپنی جانیں بچانے کے لیے زیرِ زمین (Underground) زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔