Wed, September 16, 2026

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

لاہور : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا دن عقیدت اور خوشی کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، جہاں لوگوں نے ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

گرجا گھروں میں صبح سے ہی لوگ عبادات کے لیے جمع ہونا شروع ہو گئے، جہاں مذہبی رسومات ادا کی گئیں اور ایک دوسرے کو ایسٹر کی مبارکباد دی گئی۔ حکومتی سطح پر گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ عبادات پرامن ماحول میں مکمل کی جا سکیں۔

ٹیگز: