اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بعد پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کی مالی معاونت کے حصول کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے، جس سے ملکی معیشت کو بڑا سہارا ملنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق، ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو درج ذیل فنڈز تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔
اس خصوصی سہولت کے تحت مزید 21 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مختلف پروگراموں کے تحت پاکستان کو ملنے والی مجموعی ادائیگیاں تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔