Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان کی بڑی سفارتی و معاشی کامیابی، 2 ارب ڈالر قرض کی توسیع پر اتفاق

آئی ایم ایف مذاکرات: پاکستان کی بڑی سفارتی و معاشی کامیابی، 2 ارب ڈالر قرض کی توسیع پر اتفاق

کراچی: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے درمیان تیسرے ششماہی اقتصادی جائزے کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی نشست ہوئی، جس میں مالیاتی استحکام اور بیرونی فنانسنگ کے اہداف پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
مذاکرات کے دوسرے روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔  آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا، جس پر حکومتِ پاکستان نے متحدہ عرب امارات (UAE) کے ساتھ کامیاب رابطہ کر کے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کو ایک سال کے لیے رول اوور (Rollover) کرانے کی باقاعدہ یقین دہانی کرا دی ہے۔
سٹیٹ بینک حکام نے آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ جامع تکنیکی ڈیٹا شیئر کیا ہے، جس میں جاری کھاتوں کے خسارے، مانیٹری پالیسی کے اثرات اور زرمبادلہ کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کی ٹیم آج بھی ڈیٹا کا باریک بینی سے جائزہ لے گی تاکہ اگلی قسط کے اجرا کے لیے معاشی کارکردگی کی رپورٹ تیار کی جا سکے۔

ٹیگز: