ٹیکساس: ایک امریکی خاتون کی 114 سال پرانی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی، جو جھیل میں گر گئی تھی، ایک ماہر غوطہ خور نے کامیابی سے تلاش کر لی، جسے خاتون نے اپنی زندگی کی "سب سے بڑی خوشی" قرار دیا۔
جیک اولن پیج اپنے بیٹے کی بیس بال ٹیم کے ہمراہ پوسم کنگڈم جھیل کے ساحل پر موجود تھیں، جب اچانک انہیں احساس ہوا کہ اُن کی خاندانی ورثے کی انگوٹھی پانی میں گر گئی ہے۔ مقامی افراد نے فوری تلاش شروع کی لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
خاتون نے بالآخر تجربہ کار غوطہ خور پریگمور کی خدمات حاصل کیں، جنہوں نے تیز ہواؤں کے باوجود اگلے دن پانی کی تہہ سے انگوٹھی کو تلاش کر کے خاتون کو اس کی تصویر بھیجی۔
جیک اولن کا کہنا تھا، ’’میں نے امید چھوڑ دی تھی، لیکن یہ میرے لیے کسی معجزے سے کم نہیں۔‘‘