Wed, September 16, 2026

کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس ٹھٹھہ کے قریب کھائی میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق

کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس ٹھٹھہ کے قریب کھائی میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ : ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے اور وہ پکنک منانے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔

اسی دوران خیرپور کے قریب بھی ایک مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی جو کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔ بارش اور تیز رفتاری کی وجہ سے کوچ الٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ٹیگز: