Wed, September 16, 2026

گلگت بلتستان کے غذر میں برفانی جھیل کا بند ٹوٹ گیا، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

گلگت بلتستان کے غذر میں برفانی جھیل کا بند ٹوٹ گیا، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

گلگت بلتستان : گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں تالی داس میں برفانی پہاڑ سے گرنے والے ٹکڑوں کے باعث بننے والی 8 کلومیٹر لمبی جھیل کے پانی میں کمی آ گئی ہے۔ گزشتہ تین دن پہلے جب جھیل پھٹی تو ایک بڑا سیلابی ریلا آیا تھا، جس کے باعث دریائے گلگت کا پانی بند ہو گیا اور جھیل بن گئی تھی۔ اب جھیل کا بند ٹوٹنے کی وجہ سے پانی 8 فٹ تک کم ہو گیا ہے۔

محکمہ اطلاعات نے بتایا ہے کہ جھیل کا بند ٹوٹنے سے نشیبی علاقے خطرے میں ہیں، اسی وجہ سے گلگت کے کئی ہوٹل بند کر دیے گئے ہیں اور دریائے گلگت کے کنارے رہنے والے کئی خاندانوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ محکمہ تعلیم نے بھی 8 اسکول بند کر دیے ہیں تاکہ بچوں کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

دوسری طرف، دیامر کے تھلپن میں بارش اور تیز ہواؤں سے تین لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ استور کے گاؤں گدائے میں سیلاب کے باعث 7 گھر متاثر ہوئے ہیں، اور استور کے علاقے مشکن سے پھنسے ہوئے تمام لوگوں کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا ہے۔

گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے حالات نازک ہیں اور انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط کریں اور حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

ٹیگز: