Wed, September 16, 2026

سائنسدانوں نے بچوں میں جلد بلوغت کا سبب بننے والا کیمیکل ڈھونڈ لیا

سائنسدانوں نے بچوں میں جلد بلوغت کا سبب بننے والا کیمیکل ڈھونڈ لیا

سائنسدانوں نے وہ کیمیکل معلوم کر لیا ہے جو بچوں خصوصاً 8 سے 9 سال کی عمر میں لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سستے پرفیوم، کاسمیٹکس اور گھریلو چیزوں میں پایا جانے والا کیمیکل "مسک ایمبریٹ" لڑکیوں میں جلد بلوغت شروع کر سکتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے جو بلوغت کے عمل کو شروع کرتا ہے۔ امریکہ کی ایموری یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ معاشرتی اور معاشی طور پر کمزور طبقات اور اقلیتوں میں جلد بلوغت کے کیسز زیادہ نظر آ رہے ہیں، اور اس کے لمبے عرصے کے اثرات ہوسکتے ہیں۔

قبل از وقت بلوغت کو چھاتی اور بیضہ دانی کے کینسر، موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے بھی جوڑا جاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جلد بلوغت کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں اور کسی ایک چیز کو مکمل طور پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

ابھی اس کیمیکل کے صحت پر اثرات کی مکمل تحقیق ہو رہی ہے، اس لیے اس پر پابندی لگانا جلد بازی ہوگی، لیکن والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی چیزوں میں اس کیمیکل کی موجودگی پر نظر رکھیں۔

ٹیگز: