Wed, September 16, 2026

بھارت کی کرپٹو پالیسی ناکامی سے دوچار، پاکستان کی کامیابی کو سراہا گیا

بھارت کی کرپٹو پالیسی ناکامی سے دوچار، پاکستان کی کامیابی کو سراہا گیا

نئی دہلی :بھارتی اخبار "دی پرنٹ" نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کرپٹو مارکیٹ 30 فیصد ٹیکس اور سخت قوانین کی وجہ سے تقریباً ختم ہو چکی ہے، جس کے باعث نوجوان سرمایہ کار ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان نے کرپٹو انڈسٹری کو فروغ دیتے ہوئے بٹ کوائن ریزرو اور 2000 میگاواٹ مائننگ منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

پاکستان کی کامیاب کرپٹو حکمت عملی کو بین الاقوامی میڈیا اور ماہرین نے بھی سراہا ہے، جبکہ بھارت کی ناکام حکمت عملی نے وہاں کے سٹارٹ اپس کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

ٹیگز: