Wed, September 16, 2026

پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام: کرپٹو کرنسی کے فروغ کے لیے اہم اقدام

پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام: کرپٹو کرنسی کے فروغ کے لیے اہم اقدام

اسلام آباد: پاکستان نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں لایا ہے۔ یہ کونسل ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کی ضابطہ کاری، کرپٹو کرنسی کے ایڈاپشن، اور مالیاتی ترقی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کو پاکستان کرپٹو کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ کونسل کا مقصد کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے مؤثر پالیسی سازی، جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور ملک کے مالی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ کونسل کے ابتدائی بورڈ ممبران میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، وفاقی سیکریٹری قانون اور آئی ٹی شامل ہیں۔

یہ کونسل ملک میں کرپٹو کرنسی کے ایکو سسٹم کو فروغ دینے اور اس سے جڑے مالیاتی معاملات میں اصلاحات لانے کے لیے اہم اقدامات کرے گی۔ اس کا قیام پاکستان کے لیے ایک نیا مالیاتی اور تکنیکی دور شروع کرنے کی علامت ہے، جو ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ٹیگز: