Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم دورہ امریکہ، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر سراہا گیا — بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم دورہ امریکہ، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر سراہا گیا — بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکہ کو پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ان کی ملٹری ڈپلومیسی کے نتیجے میں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر بھرپور انداز میں سنا گیا، اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بلوچ علیحدگی پسند تنظیم فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو باقاعدہ دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا، فیلڈ مارشل کی مسلسل کوششوں اور مؤثر لابنگ کا نتیجہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' نہ صرف ان تنظیموں سے براہِ راست رابطے میں رہی، بلکہ انہیں پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لیے مالی امداد، طبی سہولیات اور پناہ بھی فراہم کرتی رہی۔ اس کے علاوہ، بھارتی میڈیا نے ان دہشتگرد گروپوں کے بیانیے کو فروغ دینے کی بارہا کوشش کی۔

حیران کن طور پر، بھارت کے اعلیٰ ترین حکومتی عہدیدار — وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول — بلوچستان میں ان گروہوں سے روابط کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔

سکیورٹی حکام نے یاد دہانی کروائی کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دیتا رہا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے یہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ عالمی سلامتی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ امریکی فیصلے نے عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کو تقویت دی ہے۔

ٹیگز: