Wed, September 16, 2026

سی اے وی اے والی بال: پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح، سیمی فائنل کے لیے تیار

سی اے وی اے والی بال: پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح، سیمی فائنل کے لیے تیار

اسلام آباد: سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (CAVA) مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے لیگ مرحلے کا اختتام ایک اور شاندار کامیابی کے ساتھ کیا۔ قومی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں قازقستان کو مسلسل تین سیٹس میں 25-23، 25-19 اور 25-21 سے شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے لیگ مرحلہ پانچ مسلسل کامیابیوں کے ساتھ ناقابلِ شکست انداز میں مکمل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ قومی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھی۔

میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک، مضبوط دفاع، مؤثر بلاکنگ اور طاقتور سروسز کا مظاہرہ کیا، جبکہ قازقستان ابتدائی سیٹ کے علاوہ پاکستان پر دباؤ برقرار نہ رکھ سکا۔

دوسری جانب ازبکستان نے نیپال کو 3-0 سے شکست دی، جبکہ بنگلہ دیش نے دو سیٹ خسارے کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو 3-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی.

ٹیگز: