Wed, September 16, 2026

پاکستان نے سنسنی خیز فائنل میں ایران کو ہرا کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے سنسنی خیز فائنل میں ایران کو ہرا کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کی انڈر 16 والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن ایران کو ہرا کر پہلا اعزاز جیتا۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں پاکستان نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے میچ کے ابتدائی دونوں سیٹس میں شکست کے باوجود زبردست واپسی کرتے ہوئے ایران کو ہرا دیا۔ میچ کا فائنل اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا۔

پاکستان کے کھلاڑی محمد جنید اور فیضان اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ پہلی مرتبہ تھا کہ پاکستان نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتی، جو ملک کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔
 
 

ٹیگز: