لاہور: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ فاسٹ باؤلنگ کے عظیم ٹیلنٹ سے بھری پڑی ہے۔ سیریز کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جہاں کرکٹ پر بات کی، وہیں پاکستان کے موسم پر دلچسپ جملوں سے سب کو محظوظ بھی کیا۔
آسٹریلوی کپتان نے پاکستان میں سردی کی شدت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا "مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہاں اتنی سردی ہوگی، میں تو سردی کے کپڑے بھی ساتھ نہیں لایا۔
مچل مارش نے دورہ پاکستان کو آسٹریلوی ٹیم کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لیے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ کی تاریخ روشن ہے اور ان کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔
پوری ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بے حد پرجوش ہے اور ہم یہاں بہترین کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔