Wed, September 16, 2026

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک کا اچانک ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک کا اچانک ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میلبرن : آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے اچانک ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، سٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر مکمل توجہ دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

35 سالہ بولر نے پچھلے سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، اور اب وہ صرف ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔ تاہم، وہ انڈین پریمیئر لیگ سمیت مختلف ڈومیسٹک ٹی 20 لیگوں میں کھیلتے رہیں گے۔

مچل سٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح رہی ہے اور انہوں نے ہر ٹی 20 میچ کو لطف اندوز ہو کر کھیلا ہے۔ ان کے لیے 2021 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنا ایک یادگار لمحہ تھا۔

مچل سٹارک نے اپنے کیریئر میں آسٹریلیا کے لیے 65 ٹی 20 میچز کھیلے اور 79 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کی فاسٹ بولنگ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ٹیگز: