Wed, September 16, 2026

صبا قمر کا مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردعمل، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ

صبا قمر کا مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردعمل، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، صبا قمر کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہن کر تصویر بنوائی۔ یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر زیادہ زیرِ بحث آیا جب ایک ویڈیو میں صبا قمر کو ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی میں دیکھا گیا۔

اس کے بعد، اداکارہ نے ایک میگزین کی پوسٹ کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں انہوں نے صبا قمر کا دفاع کیا۔ میگزین کے ایڈیٹر ان چیف نے طنزیہ انداز میں لکھا: "کیا آپ توقع کر رہے تھے کہ وہ پولیس افسر کا کردار دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ میں ادا کریں گی؟"

انہوں نے مزید کہا، "کردار ہمیشہ اسکرپٹ اور رول کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ آپ کی غیر معقول تخلیقات کے مطابق۔"

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صبا قمر نے ہنسی مذاق کرتے ہوئے لکھا: "اوہ خدایا! آج کل مجھے بہت زیادہ مشہور کر دیا گیا ہے"، اور ساتھ ہی مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے۔
 
 

ٹیگز: