Wed, September 16, 2026

شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ،سیلابی ریلا سڑک بہا کر لے گیا، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں

شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ،سیلابی ریلا سڑک بہا کر لے گیا، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں

لاہور، اسلام آباد: :پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری سے خوبصورت مناظر منظر عام پر آئے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور رحیم یار خان سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، اور لاہور میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں، جن میں کوئٹہ، سبی اور قلات شامل ہیں، میں بھی بارشیں ہوئیں، جبکہ مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

گلگت اور بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم کئی مقامات سے بند ہو گئی، اور داسو کے قریب پہاڑ سرکنے سے متعدد افراد پھنس گئے۔ لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلا سڑک بہا کر لے گیا۔ گلیات کی بلند چوٹیوں پر برفباری نے سیاحوں کو متاثر کیا، اور کوزہ گلی میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایبٹ آباد میں شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، خصوصاً پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں۔

ٹیگز: