Wed, September 16, 2026

شدید بارشوں نے لنڈی کوتل کو لپیٹ میں لے لیا، سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں

شدید بارشوں نے لنڈی کوتل کو لپیٹ میں لے لیا، سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں

لنڈی کوتل: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے۔ مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی اور مختلف مقامات پر سیلابی ریلے گزرنے لگے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک بڑے سیلابی ریلے نے دو گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر بہا دیا۔ ادھر پاک افغان شاہراہ پر بھی بارش کے پانی اور سیلابی ریلوں کے باعث آمدورفت شدید متاثر ہوئی، جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی سست ہو گئی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں و سیلابی گزرگاہوں سے دور رہیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

ٹیگز: