Wed, September 16, 2026

دریائے چناب میں شدید طغیانی کے بعد سیلابی ریلا جنوبی پنجاب میں داخل ہو گیا، ملتان میں اکبر بند کے قریب پانی آبادیوں تک پہنچ گیا

دریائے چناب میں شدید طغیانی کے بعد سیلابی ریلا جنوبی پنجاب میں داخل ہو گیا، ملتان میں اکبر بند کے قریب پانی آبادیوں تک پہنچ گیا

ملتان :دریائے چناب میں شدید طغیانی کے بعد سیلابی ریلا جنوبی پنجاب میں داخل ہو گیا۔ ملتان میں اکبر بند کے قریب پانی آبادیوں تک پہنچ گیا، جس پر ممکنہ شگاف ڈالنے کے لیے متعلقہ مقامات پر ڈائنامائٹ نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ دباؤ کم کیا جا سکے۔

خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر اگلے چند گھنٹے نازک قرار دیے گئے ہیں، جبکہ کبیر والا کے 49 اور شجاع آباد کے کئی دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ مظفر گڑھ، قصور، اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی سیلاب کی شدت برقرار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب میں دریا بپھر گئے ہیں۔ جلال پور پیر والا میں عوامی بند ٹوٹ گیا، جس سے فصلیں، مکانات اور سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ موضع نٹرول کے مقام پر صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

گنڈا سنگھ والا، ہیڈ تریموں، مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر لاکھوں کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں مقیم شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ٹیگز: