لاہور: صوبے کے مختلف علاقوں سے سیلابی ریلا گزرنے کے بعد تباہی کے مناظر سامنے آئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 44 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد سیلاب کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جب کہ دریائے راوی کے کنارے واقع 1482 موضع جات شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، جواد حیدر شاہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح متاثرہ افراد کی بحالی اور ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے بھر کے تمام ادارے اور وسائل اس مشکل گھڑی میں متحرک ہیں اور متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔