راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چار بھارتی پراکسی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے کہا کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پورے عزم و شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔