Wed, September 16, 2026

سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا اور ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ان دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، اور یہ دہشت گرد متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں کسی بھی باقی دہشت گرد کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ ویژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف یہ مہم پوری طاقت سے جاری رہے گی تاکہ بلوچستان میں امن قائم کیا جا سکے۔
 
 

ٹیگز: